Description
Dahshatgardi ke jhootey muqadmaat mein phasaaye gaye Muslim nau jawanon ki daastaan
بے گناہ قیدی : دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات میں پھنسائے گئے مسلم نوجوانوں کی داستان
عبدالواحد شیخ
These are stories of innocents accused of terrorism in Mumbai Train Blasts 7/11 July 2015.
سرکاری دہشت گردی کو آشکار کرنے والی اس چشم کشا کتاب میں آپ کو ’’دہشت گردی‘‘ کے نام پر برسوں سے کھیلے جانے والے گندے کھیل کی تفصیلات، آتنک واد کے حوالے سے حکومت اور اس کی ایجنسیوں کا مکروہ چہرہ، پولیس ، اے ٹی ایس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے طریقۂ کار، ٹارچر، قانونی داؤ پیچ، عدالتوں کے راز جاننے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے کیسوں سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ ملے گا۔ اس کتاب کے ذریعہ آپ کوبم بلاسٹ کیسوں، پولیس اور میڈیا کے دعوؤں کی حقیقت بھی معلوم ہوگی۔ کتاب کا مصنف برسوں پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ہتھکنڈوں اور ٹارچر کا خود شکار رہ چکا ہے۔ وہ یہاں اپنی اور دوسرے مظلوم قیدیوں کی آپ بیتی کے ساتھ پولیس ، ایجنسیوں اورجیل کے عملے کے ہتھکنڈوں کا بھی پردہ فاش کررہا ہے۔ یہ کتاب جہاں دہشت گردی کے ایک مشہور کیس سے باعزت بری ہونے والے شخص کااظہارِ عزم ہے ،وہیں وہ بے گناہوں کو پیش بندیوں کی تفصیل بھی بتاتی ہے کہ اول توکیسے اس گندے کھیل کے دلدل میں نہ پھنسیں اور گرفتار ہونے کی حالت میں کیسے خود کو وردی پوش بے ضمیروں کے جال سے بچائیں۔
Reviews
There are no reviews yet.