Delivery all over India. We also Ship UK, UAE, USA etc

Hindutv Intiha Pasandi ہندتو انتہاپسندی نظریاتی کشمکش اور مسلمان

500

نام کتاب: ۔ہندتو انتہاپسندی نظریاتی کشمکش اور مسلمان
(Syed Sadatullah Husaini) مصنف: ۔سید سعادت اللہ حسینی
Shipping Free

  • For International Customers (USA, UK, UAE, KSA etc) Read our process
  • This is a trusted and reliable website where your payment is completely secure. Place your order online with confidence, and we guarantee prompt and reliable delivery, In Sha Allah. Customer satisfaction is our top priority, and we are committed to providing a seamless shopping experience. Trust us to deliver quality and service you can rely on every time.
Categories: ,

Description

بہت دنوں کے بعد خوبصورت ڈیزائن عمدہ سروق کے ساتھ سلگتے موضوعات پر ضخیم اور مفصل بیانیہ رکھنے والی کتاب شائع کرنے پر ” مرکزی مکتبہ اسلامی پبلیشر دہلی” کو ڈھیر ساری مبارک باد ۔
یہ کتاب ہندتو طاقتوں اور ان کی سرگرمیوں کے پیدا کردہ شوروغوغا اور خوف و مایوسی کے درمیان مواقع کی ایک نئی دنیا دکھاتی ہے اور امید کی نئی شمع روشن کرتی ہے ۔
یہ نہ صرف نئے راستے دکھاتی ہے بلکہ ان راستوں پر آگے بڑھنے کے لیے خود اعتمادی بھی پروان چڑھاتی ہے،

یہ کتاب واضح کرتی ہے کہ ہندو کی نظریاتی بنیادیں کس قدر کمزور ہیں،اور ملک کی تعمیر و ترقی کا ان کا پروگرام کس قدر غیر واضح نامکمل اور کمزور بنیادوں پر کھڑا ہوا ہے،
ہندتو طاقتیں خود کونظریاتی تحریک باور کراتی ہیں اور دعوی کرتی ہیں کہ ان کے پاس ملک کی فلاح و بہبود کا ایک متبادل تصور ہے۔ یہ کتاب ان دعووں کی حقیقت سے پردہ اٹھاتی ہے۔

کتاب کا پہلا حصہ قاری کو ان قوتوں سے نظریاتی سطح پر نہ صرف اچھی طرح متعارف کرادیتا ہے بلکہ ان کے اصل دعووں پر ان سے مکالمے کے لیے ضروری وسائل بھی فراہم کرتا ہے۔

کتاب کا دوسرا حصہ بتا تا ہے کہ ہندتو کا عروج اس کے نظریے کی قوت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مقابل قوتوں کی نظریاتی پسپائی اس کا اصل سبب ہے ۔ ان پچہتر سالوں میں ساری نظریاتی طاقتیں وقتی سیاسی مفادات کے آگے ڈھیر ہوتی چلی گئیں اور جارح فرقہ پرستی کے افکار کے لیے راستے صاف کرتی گئیں ،مسلم سیاست نے بھی وقتی ردعمل اور فرقہ وارانہ نعروں میں خودکوایسا الجھا دیا کہ کسی سنجید و نظریاتی اساس کی تعمیر کی طرف تو جہ نہیں ہوسکی ۔

کتاب کا تیسرا حصہ اس اعتبار سے بہت اہم ہے کہ اس میں ہندتو کونظریاتی سطح پر چیلنج کرنے کا ایک مفصل پروگرام دیا گیا ہے ۔مختلف موضوعات کے تحت ایک ایسا تفصیلی بیانیہ تجویز کیا گیا ہے جس میں ہندتو پر
سنجیدہ تنقید بھی ہے اور ملک کی تعمیر وترقی کا ایک متبادل تصور بھی ہے ، اس تعمیری تصور کو آگے بڑھانے کے
ملک میں کیا مواقع ہیں اور اس کے لیے کس رخ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اسے کتاب کے چوتھے اور آخری حصے میں زیر بحث لایا گیا ہے ۔

ہندوستان کی تاریخ کے نہایت سنگین موڑ پر جب کہ آگے کی راہیں بظاہر مسدود نظر آتی ہیں ، یہ کتاب
روشن مستقبل کا لائحہ عمل تجویز کرتی ہے۔
تعارف …کتاب کے سروق سے ۔۔۔۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Hindutv Intiha Pasandi ہندتو انتہاپسندی نظریاتی کشمکش اور مسلمان”


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Islamic Books in English

Islamic Books in urdu

Islamic Books in Hindi

Kids Islamic Books in English

Kids Islamic Books

Urdu Publisher Books

English Islamic Publisher Books

Free Islamic Books

Free Islamic PDF Books online