Description
شیعہ ہوں یا سنّی، اسمٰعیلی ہوں یا اباضی ان سبھوں کے ہاں قرآن مجید کی حیثیت ایک ایسی کتاب منجمد کی ہے جو فی زمانہ ان سے کلام نہیں کرتی۔ اس بات پر تقریبا سبھوں کا اتفاق ہے کہ قرآن مجید محض کتاب تلاوت ہے جس کے معانی تک ہماری رسائی ممکن نہیں۔ اگر سنّی اس خیال کے قائل ہیں کہ سلف صالحین تشریح و تعبیر کا حتمی فریضہ انجام دے چکے، جن کے فہم سے سرِ مو انحراف تفسیر بالرائے کا پیش خیمہ ہوگا تو شیعہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ تاویل معانی کا علم ائمہ مامورین کے بغیر انجام نہیں پا سکتا۔ بلکہ بعضے تو صدیوں سے القائم کے انتظار میں ہیں کہ وہ اپنے ظہور کے ساتھ اصل قرآن بھی لائیں گے۔ تاویلات خواہ جتنی مختلف ہوں عملی طور پر امت کے تقریبا تمام ہی فرقوں نے ایک نئی ابتدا کی راہ مسدود کر رکھی ہے۔ وہ سو بہانے سے اس کتاب کو کھولنے سے گریزاں ہیں جو انہیں باہمی خونریزیوں اور نظری تشتت سے نجات دلا سکتی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.