Description
یہ کتاب مشہور و معروف شخصیت علی عزت بیگوچ کی تصنیف ہے۔اس میں مذہبی علم کلام پر بحث نہیں کی گئی ہے بلکہ مختلف عقائد،اداروں اور تعلیمات کو پیش کیا گیا ہے۔تمہید میں الحاد اور مادہ پرستی کے بارے میں تفصیلی بحث کی گئی ہے اور اس کے بعد چھ ابواب میں انسان کی تخلیق،ارتقاء اور دیگر مسائل کے بارے میں مذہب کے پیروکاروں اور دہریت کے علمبرداروں کی آراء کو زیر بحث لایا گیا ہے۔مادیت اور روحانیت کا جو تصادم ہے اس پر غائرانہ نظر صرف کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ افکار ونظریات،مذاہب اور طرز ہائے زندگی کے درمیان اسلام کے صحیح مقام کو متعین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس میں مصنف نے اسلام کو ایک نظریہ کے طورپر پیش کیا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.