Description
معروف ماہر نفسیات ہاور ڈگار ڈنر کی کثیر ذہانتوں کی تحقیق کی بنیاد پر “بچوں کی ذہانت کا فروغ “ ایک جامع اور عملی کتاب ہے جس میں والدین کو ماہرانہ رہ نمائی فراہم کی گئی ہے کہ وہ کس طرح اپنے بچوں میں ان ذہانتوں کی نشو و نما کر سکتے ہیں۔ یہ کتاب مذکورہ ذہانتوں کی نشو و نما کے حوالے سے منفر د تجاویز پیش کرتی ہے جو زندگی کے تمام میدانوں کو محیط ہیں۔ قرآن و حدیث اور اسلامی آثار و اقدار سے بصیرت لیتے ہوئے فاضل مصنف نے ہر باب میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح ان ذہانتوں کی نظیر میں جناب رسول اللہ صلی صلى الله عليه وسلم کی ذات اقدس سے لے کر اصحاب رسول اور تاریخ اسلام کی قابل ذکر شخصیات کی زندگیوں میں پائی جاتی ہیں۔ جابجا آسان سوال نامے اور قابل عمل مشقیں بھی فراہم کی گئی ہیں جو والدین کو بچوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور ان کی دل چسپی کے میدانوں میں انھیں ابھارنے میں معاون ہوں گی۔ کتاب کا بنیادی فوکس اس بات پر ہے کہ بچے کی مستقبل کی کاوشوں اور کیریئر میں کامیابی کے لیے درکار مہارتوں اور صلاحیتوں کو پیدا کرنے میں گھر کے ماحول اور ان کے والدین اور سر پرست حضرات کا کر دار کیا ہونا چاہیے۔ آپ خاندان کے تجربہ کار بزرگ ہوں، یا فیملی کاؤنسلر ، یا آپ کو پہلی بار والدین بننے کی سعادت حاصل ہوئی ہو ، اس کتاب کا مطالعہ آپ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔
Reviews
There are no reviews yet.